بیجنگ۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، جہاں توانائی کے شعبوں میں چین کے ساتھ اکیس نئے معاہدے طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتا گیا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی اور فنی تعاون سمیت توانائی کے شعبے میں اکیس منصوبوں کے معاہدے ہوئے ہیں، جن سے 16 ہزار 520 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ان معاہدوں میں بہاولپورمیں قائداعظم سولرپارک میں شمسی توانائی پیدا کرنے، ساہیوال میں کوئلیسے1 ہزار320 میگاواٹ بجلی، سکھی کنارے پانی سے 870 میگاواٹ اور جھمپیرمیں ہوا سے100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔دونوں ممالک میں تھر سے 65 لاکھ میٹرک ٹن کوئلہ نکالنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہیکہ ان اکیس دو طرفہ معاہدوں کی مالیت چار ارب ڈالر ہے۔معاہدوں سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے چینی صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔چینی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ‘چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور ہم چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی شراکت داری چاہتے ہیں’۔



























