جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے خورشید شاہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تجویز کردہ نام مسترد کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تجویز کردہ نام مسترد کردیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت اور اپوزیشن کے پہلے سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈ یا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اور جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام سامنے آئے جب کہ ہماری جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل کا نام تجویز کیا گیا تاہم وزیراعظم نے میاں اجمل کا نام مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور آئندہ 3 روز میں نام فائنل کر کے وزیراعظم کو پیش کر دیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے بھی اس حوالے سے رابطہ کریں گے تاہم ایم کیو ایم سے رابطہ کرنا حکومت کا کام ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے 13 نومبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مقررہ تاریخ تک حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کر پاتی تو سپریم کورٹ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی خدمات واپس لے لے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…