پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت مانگ لی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ۔۔۔۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سینئر عہدیدار خلیل ہاشمی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے اپنا سول جوہری پروگرام نہایت محفوظ انداز سے چلانے کا ریکارڈ رکھتا ہے اور اس پروگرام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، اس لیے اسے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دی جائے۔خلیل ہاشمی نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سول جوہری پروگرام کو براہ راست قومی سلامتی سے منسلک کیاگیا ہے، اس تمام عرصہ کے دوران پاکستان نے سول جوہری پروگرام کے تحفظ کیلیے آئی اے ای اے کے ساتھ مل کرکام کیا ہے اور اس حوالے سے ایکشن پلان پرآئی اے ای اے کے تعاون سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے قواعد وضوابط کی بنیاد آئی اے ای اے کے اصولوں پر رکھی ہے اور ان حفاظتی انتظامات کی آزادانہ جانچ پڑتال کی پیشکش کی ہے۔جاپان کے فوکوشیما جوہری بجلی گھرکے حادثے کے بعد پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کیلیے متعدد سخت ٹیسٹ کیے ہیں۔ جوہری بجلی گھروں کی حفاظت، جوہری مواد اور اس سے متعلقہ ریکارڈ، سرحدوں پر جوہری موادکی نقل و حرکت کی نگرانی اور تابکاری کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔ ملک سے باہر جانے اور ملک میں آنے کے راستوں پر تابکاری کی نشاندہی کیلیے موثر میکنزم قائم ہیں تاکہ جوہری مواد کی کسی بھی غیر قانونی نقل وحمل کو روکا جاسکے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان رضاکارانہ طور پر بھی اس سلسلے میں آئی اے ای اے کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں موجودتمام جوہری بجلی گھر آئی اے ای اے کے حفاظتی انتظامات کے تحت ہیں۔ انھوں نے کہا آبادی میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کو زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور پاکستان اس ضرورت کو پوراکرنے کیلیے پانی، سورج، ہوا کے ساتھ ساتھ جوہری وسائل کو بروئے کارلا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…