منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 28 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دئیے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل۔۔۔۔افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے کلین اپ آپریشن کے دوران 28 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور47 کو زخمی کر دیا۔افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے زابل، قندھار، لغمان، ارزگان، بلخ، ننگرہار، خوست اور پکتیا صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کلین اپ آپریشن میں 28 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ 47 زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے نصب 23 بموں اور بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا، ادھر صوبے لوگر، غزنی اور واردک سمیت مختلف علاقوں میں متعدد پولیس افسروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو طالبان میں شامل ہونے کی دھمکی دے دی جبکہ پولیس کی جانب سے ہتھیار طالبان کو بیچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔افغان وزارت داخلہ نے تمام ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے، دوسری طرف افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں صدر اشرف غنی کے ترجمان نظیف اللہ سالار زئی نے کہا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کی نئی کابینہ کا اعلان اگلے 10 روز میں کردیا جائے گا، واضح رہے کہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے ایک قومی متحدہ حکومت قائم کرنے پر اتفاق کے بعد 29 ستمبر کو حلف اٹھایا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…