منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ری پبلکن پارٹی کی تجاویز سننا چاہتا ہوں، باراک اوباما

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کو وسط مدتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ترقی کے لئے تمام جماعتیں یکجا ہیں اور وہ اس حوالے سے وہ جلد ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کا ایجنڈا معلوم کریں گے۔واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ امریکا کی ترقی کے لئے تمام جماعتیں یکجا ہیں، ری پبلکن پارٹی کو اب اکثریت حاصل ہے اس لئے اس پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاہم امریکا کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کے لئے وہ ری پبلکن پارٹی کی تجاویز سننا چاہتے ہیں اور جلد پارٹی رہنماوں سے ملاقات کرکے ان کا ایجنڈا معلوم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو آگے لانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور امیگریشن مسائل حل کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ری پبلکن پارٹی کے ساتھ سازگار ماحول میں کام کرسکیں گے۔باراک اوباما کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم 3 سے 4 ہفتوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…