منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے کوٹ رادھا کشن واقعہ کا نوٹس لے لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۔۔۔وزیراعظم نواز شریف نے قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی۔
کوٹ رادھا کشن کے چک 59 میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں مشتعل دیہاتیوں نے مسیحی جوڑے 24 سالہ شمع بی بی اور اس کے شوہر کو بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عیسائی جوڑے کو زندہ جلا دینا ناقابل معافی جرم ہے اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اوران کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے موثر کردار ادا کیا جائے جب کہ ملک میں مذہبی اور معاشرتی رواداری کو فروغ دینے سے ہی اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہے۔
واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے تھے جن پر مقامی افراد نے توہین قرا?ن کا الزام لگاتے ہوئے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر زندہ بھٹے میں پھینک دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…