خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 5 ہلاک ،5 ٹھکانے بھی تباہ
باڑہ ۔۔۔خیبر ایجنسی میں نری بابا کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطاق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے نری بابا میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ تخریب کاروں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی خیرب ایجنسی کے علاقے جھانسی قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بھی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں