ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

اکستان بھارت کی طاقت توڑنے کیلئے عسکریت پسندوں کو استعمال کر رہا ہے پینٹاگون کا الزام

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک۔۔۔۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو بھارتی فوج کے خلاف استعمال کر رہا ہے تاکہ اس کی طاقت کو توڑا جاسکے۔کانگریس میں پیش کی جانے والی 100 صفحات پر مشتمل ششماہی رپورٹ میں پینٹا گون کاکہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گرد کارروائی کر رہے ہیں اور پاکستان انہیں بھارتی فوج کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ رواں سال مئی میں افغان صوبہ ھرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب سے 3 روز قبل ہونے والا حملہ بھی اس سلسلے کی کڑی تھی، بعدا زاں امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے میں پاکستانی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ ملوث تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے کے بعد اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے بھارت سے مضبوط تعلقات قائم کئے جائیں گے۔ رپورٹ میں بھارت کی مداح سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا اور اس کے لیے بھارت افغانستان کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے۔دوسری جانب رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پڑوسی ملک نہ صرف بھارتی فوج کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے بلکہ عالمی دہشت گردی میں بھی اس کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین عالمی دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…