ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کاملک میں نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2014 |

کراچی: وفاقی حکومت نے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیاہے، یہ مردم شماری آئندہ برس فروری یا مارچ میں شروع کی جاسکتی ہے۔
مردم شماری کی حتمی منظوری سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکر صوبائی حکومتوں سے حتمی رائے طلب کی جائے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسکے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، مردم شماری کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جس میں وفاقی وزرا، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کوشامل کیا جائے گا، ملک میں مردم شماری مرحلہ وار کی جائے گی اور اس کی تکمیل میں ایک برس کا عر صہ لگ سکتا ہے۔
مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کے تعاون سے مرتب کیا جائے گا اور اس مردم شماری کے دوران انتہائی حساس اور حساس علاقوں میں اس کام کی تکمیل کے دوران سیکیورٹی تعاون کے لیے فوج کی مدد طلب کی جاسکتی ہے، مردم شماری کا کا م سرانجام دینے کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعلیم ، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…