لنڈی کوتل۔۔۔۔خیبر ایجنسی میں پولیو سپر وائزر اور رضاکاروں نے مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ، پولیو سپر وائزر اور رضاکاروں کو پیچھلے پانچ مہم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں 31 سپر وائزر اور پولیو کے 118 رضا کاروں کی ٹیم نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ پولیو سپر وائزر نے بتایا کہ پیچھلی پانچ مہم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ ہر مہم میں واجبات دینے کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن پیسے بعد میں نہیں ملتے۔ پولیو کی آئندہ مہم دس نومبر سے شروع ہو گی۔ پولیو رزلٹ سو فیصد مانگتے ہیں اور واجبات ادا نہیں کئے جاتے