لاہور۔۔۔۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز گاڑیاں توڑنے والے کردار گلو بٹ کو جرم ثابت ہونے پر11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کئے جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود گلو بٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔مجرم گلو بٹ کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں صرف گلو بٹ کو ہی ہدف بنایا گیا تاہم عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن فیصلے کے خلاف رواں ہفتے ہی کیس تیارکرکے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں گلو بٹ شہریوں کی گاڑیاں توڑتا رہا جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں