منگل‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ واضح کرے کہ وہ کسی تحریک کے پیچھے نہیں ،مولانا فضل الرحمان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ واضح کرے کہ وہ کسی تحریک کے پیچھے نہیں اور مجھے بتایا جائے کہ مجھ پر حملوں کا ذمہ دار کون ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھ پر پہلے بھی حملہ ہوا اور میرا اللہ ہی حافظ ہے لیکن فوج کے کسی بڑے کو مجھ سے اظہار ہمدردی ک توفیق نہیں ہوئی، آخر بتایا جائے کہ مجھ پر حملہ کرنے والے کون لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو میرے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہوگی کیوں کہ میں بھی ایک شہری ہوں اور ملک میں مسلح جنگ لڑنا نہیں چاہتا۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 2 ماہ سے فحاشی اور بے حیائی کا دھندا ہورہا ہے اور اس فحاشی اور عریانی کا نوٹس لیا جائے کیا آئی ایس پی آر کو یہ نظر نہیں آرہا جبکہ اسلامک یونیورسٹی نے اسرائیل کا ثقافتی میلہ سجایا اور اسی یونیورسٹی کے ڈین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان


’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…