اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پرویزمشرف کی والدہ دبئی سے کراچی پہنچ گئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔۔۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی والدہ دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔پرویزمشرف کی والدہ زریں مشرف پی اآئی اے کی فلائٹ پی کے 208 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ جو وہیل چیئر پر ہیں ان کے ہمراہ ضروری طبی آلات اورآکسیجن کٹ بھی ہے۔پرویز مشرف کی والدہ شدید علیل تھیں اور دبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔وہ پرویز مشرف سے ملنا چاہتی تھیں اسی لیے وہ کراچی آئی ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے سمیت کئی مقدمات ہیں، جن کی وجہ سے ان کا نام حکومت نے ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ مشرف نے اس دوران درخواست دی تھی کہ ان کی طبیعت خراب ہے،اس لیے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی، جس کے بعد غداری کے مقدمے کی کارروائی کے دوران پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی علیل والدہ کی عیادت اور اپنے علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے فیصلے کا اختیار بھی حکومت کو دے دیا تھا، تاہم حکومت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بجائے ان کی والدہ کو وطن لانے کے لیے خصوصی طیارہ دینے کی پیشکش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…