جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صرف 12 ایماندار پولیس افسر کراچی کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں،ڈی جی رینجرز سندھ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال ا کبر نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری اور اغوا کی روک تھام کے لیے رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس کام کررہی ہے جبکہ پولیس کے صرف 12 ایماندار افسر شہر کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا کہ محرم کے دوران سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت کراچی میں 10 ہزار رینجرز اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جن میں سے 70 فیصد کراچی اور 30 فیصد اہلکار اندورن سندھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ کراچی میں امن وامان کے لیے دن رات کام کررہے ہیں جب کہ شہر میں مختصر و طویل مدتی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 12 ایماندار پولیس افسر کراچی کے حالات ٹھیک کرسکتے ہیں جبکہ شہر میں پولیس نفری کی بھی کمی ہے جہاں 1500 شہریوں کے لیے ایک پولیس اہلکار ہے۔دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے کراچی چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی جس میں تاجروں کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا جس پر بلال اکبر نے تاجروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہر میں بھتے اور اغوا کی روک تھام کے لیے رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس کام کررہی ہے اور اس سے متعلق شکایات بھی فوری حل کی جارہی ہیں جب کہ کراچی میں محفوظ ماحول میں کاروبار کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…