منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

دھرنے دھرے رہ جائیں گے۔پاکستان آگے نکل جائے ، نواز شریف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد ۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھرنے دھرے رہ جائیں گے۔پاکستان آگے نکل جائے گا۔اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا ارکان سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے والوں کا پاکستان کی ترقی سے کھیلنا غیر مناسب ہے۔سب کو سیاسی پختگی کا ثبوت دینا ہوگا۔ اس سے قبل دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،حکومت نے مقامی کرنسی کو مضبوط کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارے میں کمی کی ہے۔کانفرنس سے غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ معاشی اہداف میں بہتری آئی ہے۔حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کئی منصوبوں پرکام کررہی ہے۔ہم نے ایسے اقدامات کیے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا۔پاکستان کی اکثریت ا?بادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔توقع ہے کہ اس قسم کی سرمایہ کاری کانفرنس مزید ہوں گی۔پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ہماری حکومت نے مقامی کرنسی کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان کے یوروبانڈزمیں دلچسپی دیکھی گئی ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہرکی ہے۔گزشتہ عشرے میں پاکستان میں عالمی مقابلے پرترقی کی شرح کم رہی۔ہماری اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدرمستحکم ہوئی۔روپے کی قدرمیں10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہم نے اپنے نجی شعبے کو ایل این جی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔حکومت جلد اوجی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…