جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو ورکنگ باؤنڈری پر نئے بنکرز بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان دفترخارجہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ورکنگ باؤنڈری سے متعلق معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان سرحد کے 500 میٹر اندر تک کسی قسم کی تعمیرات نہیں کرسکتے اس لیے پاکستان بھارت کو ورکنگ باؤنڈری پر نئے بنکرز بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور دوسرے فورموں پر بھی اٹھایا ہے جبکہ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے اپنے فوجی مبصر گروپ کو مزید موثر بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری سے متعلق معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان سرحد کے 500 میٹر اندر تک کسی قسم کی تعمیرات نہیں کرسکتے لیکن بھارت کی جانب سے نئے بنکروں کی تعمیر کی کوشش معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کی پاکستان اجازت نہیں دےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تنازعات ان بنیادی معاملات پر مبنی ہیں جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران سےمتعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پرتشدد واقعات بھارت کے ساتھ مماثلت نہیں رکھے، پاکستان اور ایران کےدرمیان کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی ایک طویل سرحد جڑی ہوئی ہے اس لیے دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ خلاف ورزی سےبچنے کے لیے موثر طریقے سے سرحد کی نگرانی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…