جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے بحیثیت چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تقرر کا طریقہ اور دیگر ریکارڈ طلب کر لیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بحیثیت چیئرپرسن یوتھ لونسکیم تقرر کا طریقہ اور دیگر ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔ہائیکورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکمرانوں نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اہم منصوبوں پر اپنے ہی خاندان کے افراد کو سربراہ مقررکیا ہے۔ مریم نوازکا بحیثیت چیئر پرسن یوتھ لون اسکیم تقرر غیر قانونی ہے کیونکہ اس تقرر میں بھی میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد استفسار کیا کہ عوامی ٹیکسوں سے حاصل ہونے والا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکتا، مریم نواز کی تقرری کس بنیاد پر کی گئی؟ اور وزیر اعظم کے خاندان کے ایک فرد کو کس طرح اتنے بڑے عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے؟ ، عدالت عالیہ نے ادارے کی تشکیل، چیئرپرسن کی تقرری کے طریقہ کار اور دیگر ریکارڈ کے علاوہ وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…