پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم میں واپسی کے لئے پر امید ہوں ،مصباح الحق

datetime 21  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آّسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ یہاں دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر سینئر کھلاڑی پر فارم نہ کریں تو ٹیم کی کارکردگی پر بڑافرق پڑتا ہے، دبئی کی وکٹ دیگر وکٹوں سے مختلف ہے اور گیند بھی بلے پر آر ہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم میں واپسی کے لئے پر امید ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف اسپنر کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی کیونکہ دبئی کی وکٹ اسپنز کے لئے سازگار ہے، تمام کھلاڑیون کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ’’اے ٹیم‘‘ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جونیئرز نے آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ ہمارے لئے ایک اچھی مثال ہے، اگر ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے تو ہم بھی آسٹریلیا کو شکست دے دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…