جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے دوران بلدیاتی ترمیمی بل 2014 منظور

datetime 20  اکتوبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔۔۔۔سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کے دوران بلدیاتی ترمیمی بل 2014 منظور کرلیا۔سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون سکندر میندھرو نے بلدیاتی ترمیمی بل 2014 پیش کیا، مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحرعباسی کی جانب سے بل کی نقل نہ ملنے پر اعتراض پر سکندر میندھرو نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ برس بلدیاتی نظام کا بل پیش کیا گیا تھا جس کی تیاری کے لئے صوبے کی تمام جماعتوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت کی گئی تھی، اس کے علاوہ اسے سندھ اسمبلی کی ویب سائیٹ پر بھی شائع کیا گیا تھا، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں چند سیاسی جماعتیں عدالت گئی تھیں جس پر عدالت عظمیٰ نے تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کو حکم دیا تھا کہ حلقہ بندیوں کا ختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کیا جائے، عدالتی حکم کی روشنی میں ہی اسے پیش کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل2014 انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے سپریم کورٹ کے حکم پر پیش کیا گیا ہے۔بعد ازاں سکندر میندھرو نے بل کو شق وار اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر شق وار منظور کرلیا۔ بل میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار دیا گیا ہے، ترمیمی بل میں حلقہ بندی کے لفظ کو یونین کونسل کی تخلیق سے تبدیل کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کسی بھی امیدوار کو 4 برس تک نااہل قرار دے سکتا ہے اس سے قبل یہ اختیار سندھ حکومت کو تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…