پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے عمران خان میں قائداعظم محمد علی جناح نظرآتے ہیں۔

datetime 20  ستمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بیوروکریٹ روئیداد خان نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان میں قائداعظم محمد علی جناح کی جھلک نظر آتی ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے روئیداد خان کا کہنا تھا کہ عمران میں قائد جیسی انٹیگریٹی ، وہی کریڈیبلٹی ، وہی ڈیٹرمینیشن ہے۔ جس طرح قائداعظم کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا، اسی طرح عمران خان کا بھی کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ۔

انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے حکومت سے آئندہ انتخابات کیلئے نئی مردم شماری، حلقہ بندیوں ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے نئی اصلاحات پر مبنی دس تجاویز انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حوالے کر دی ہیں جس میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت آرٹیکل 224میں ترامیم متعارف کرائے اور بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کو نا گزیر قرار دیا ہے، ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو جلد از جلد ووٹ کا حق دیا جائے اور پارلیمنٹ کی مخصوص نشستیں سیٹوں کے بجائے ووٹوں کے تناسب سے دی جائیں۔
الیکشن کمیشن نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پر 90 کے بجائے 120 دن میں انتخابات کرانے کی چھوٹ دی جائے اور انتخابات سے 60 دن قبل حتمی پولنگ سکیم جاری کرنے اور ریٹرنگ افسران سمیت تمام پولنگ سٹاف پر زیادہ سے زیادہ اختیار دیئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…