بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

گووندا کا افیئر کس سے ہے؟ اہلیہ سنیتا نے پہلی بار بتا دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر کا ایک افیئر تھا لیکن کسی ایکٹریس کے ساتھ نہیں تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ عورت گووندا سے محبت نہیں کرتی تھی وہ صرف ان کی دولت چاہتی تھی۔سنیتا آہوجا نے کہا کہ 2025 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، کیونکہ گووندا کے ایک اور خاتون کے ساتھ ملوث ہونے کے تنازع نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔62 سالہ گووندا کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے افیئر کی افواہ پر کھل کر گفتگو کی، تاہم یہ وضاحت بھی کی کہ یہ افیئر کسی مراٹھی نوجوان اداکارہ کے ساتھ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو سنیتا نے کہا کہ وہ عورت گووندا سے نہیں ان کے پیسوں سے محبت کرتی ہے۔ 56 سنیتا آہوجا جن کی 1987 میں گووندا سے شادی ہوئی، انکا کہنا ہے کہ اس سال کو میں بہت برا سال سمجھتی ہوں، کیونکہ میں مسلسل گووندا کے لڑکی کے ساتھ افیئر کا سن رہی ہوں، لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ کوئی اداکارہ نہیں ہے، کیونکہ اداکارائیں ایسے برے کام نہیں کرتیں۔انھوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ گووندا ان تمام تنازعات کو ختم کر دیں اور آئندہ برس ہماری اچھی فیملی لائف ہو۔ یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں گووندا اور سنیتا کی طلاق کی افواہیں تھیں، جس کی سنیتا نے تردید کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…