بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چاہتی ہوں ہانیہ عامر سلمان خان سے شادی کرلے، راکھی ساونت

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی تجویز دیدی۔یہ دلچسپ تجویز اس وقت سامنے آئی جب ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ”ریکگنیشن ایوارڈ”سے نوازا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کو سراہا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں راکھی ساونت نے کہا،مجھے ہانیہ بہت پسند ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو پوری دنیا میں مقبول ہیں۔راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا۔ کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔ایک صارف نے لکھا، اگر ہانیہ پاکستانی حسینہ اور گڑیا ہے تو وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے کیوں شادی کرے گی؟دوسرے صارف نے تبصرہ کیا،راکھی جی، آپ ہماری لڑکی کو اپنے بھائی کے لیے کیوں تجویز کر رہی ہیں؟یہ پہلی بار نہیں کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ کہہ چکی ہیں کہ سلمان خان کو نئی اور باصلاحیت اداکاراں کے ساتھ کام کرنا چاہیے بجائے ان ہیروئنز کے جو ان کی حالیہ فلموں میں بار بار نظر آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…