کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر قابلِ اعتراض لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر کے صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ۔ویڈیو میں انہیں بھارتی ہپ ہاپ گلوکار حرکیرات سنگھا اور اسٹار بوائے ایکس کے گانے ڈونالی پر سیاہ کراپ ٹاپ میں ملبوس بیلی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ نقادوں کے نشانے پر آ گئیں۔صارفین ویڈیو کے کمنٹس میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔