جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

معروف سپر اسٹارز بڑھاپے میں کیسے دکھائی دیں گے؟ ،تصاویر وائرل

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اے آئی نے بھارتی فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کے بڑھاپے کی دلچسپ تصاویر تخلیق کی ہیں جنہیں اے آئی آرٹسٹ جوزف نے سوشل میڈیا پر ستارے مرجھا گئے، کہانیاں باقی ہیں کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ان تصاویر میں بالی ووڈ کے معروف اداکاروں، بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، الو ارجن، فہد فاضل، موہن لال، رام چرن، دیپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے، کے بڑھاپے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

اے آئی کے ذریعے بنائی گئی رنویر سنگھ، انوشکا شیٹی، ترشیا کرشنن، عالیہ بھٹ اور تمنا بھاٹیہ کی تصاویر جھریوں اور سفید بالوں کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ عامر خان اور پربھاس کو گنجا دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب شاہ رخ اور سلمان خان ادھیڑ عمری میں بھی اپنی پرکشش شخصیت برقرار رکھتے نظر آتے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین نے ان تصاویر پر مزاحیہ اور حیرت بھرے تبصرے کیے، جن میں کچھ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ تو ویسا ہی لگ رہا جیسا ابھی ہے اور سلمان خان اب بھی متاثر کن ہیں، جبکہ کچھ نے ریتھک روشن اور شاہ رخ خان کو کبھی بوڑھا نہ ہونے والا قرار دیا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…