جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

datetime 29  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔سلینا گومز نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ اپنے ہم وطنوں کو امیگریشن پالیسی کی سختیوں کی وجہ سے مشکلات میں مبتلا دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ 32 سالہ اداکارہ نے اس ویڈیو کے ساتھ میکسیکن جھنڈے کا ایموجی اور “مجھے افسوس ہے” کا کیپشن بھی لکھا۔

اپنے پیغام میں سلینا نے امیگریشن کے بحران پر اپنی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لوگ، خاص طور پر خواتین اور بچے، ان پالیسیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں چاہ کر بھی کچھ نہیں کر پا رہی، مگر اپنی پوری کوشش ضرور کروں گی۔”یہ ویڈیو کچھ دیر بعد ان کے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی، تاہم تب تک یہ وائرل ہوچکی تھی۔ بعد میں سلینا نے ایک اور پیغام میں کہا، “شاید دوسروں کے لیے ہمدردی دکھانا بھی غلط سمجھا جاتا ہے۔” ان کا یہ بیان ان پر ہونے والی تنقید کا جواب معلوم ہوتا تھا۔یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے حالیہ آپریشن میں صرف تین دنوں میں 956 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سلینا گومز امیگریشن کے حقوق کی ایک سرگرم حمایتی رہی ہیں اور 2019 میں نیٹ فلکس کی ڈاکیوسیریز “Living Undocumented” پروڈیوس کر چکی ہیں، جس میں انہوں نے اپنے خاندان کی امیگریشن کہانی دنیا کے سامنے رکھی تھی۔ اس سیریز میں انہوں نے اپنے والد، دادا اور دادی کے امریکہ پہنچنے کے سفر کا احوال بیان کیا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…