ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
جنت نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ اداکاری کا آغاز جنت نے بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا، جہاں وہ مشہور ٹی وی شوز پھولوا اور تو عاشقی میں نظر آئیں۔ وقت کے ساتھ، انہوں نے خود کو بھارت کی معروف ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں شامل کر لیا۔