بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

نامور بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

datetime 14  جنوری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔

انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ میری اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کر لیا ہے اس خوبصورت سفر کے لیے الحمد للہ، اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعائیں قبول کرے۔خیال رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔انہوں نے فلمی کیریئر میں ناکامی کے بعد اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی باڈی بلڈنگ کو ہی اپنے بزنس میں تبدیل کرلیا، وہ ایک کامیاب ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں، باڈی بلڈنگ سے متعلقہ مصنوعات کی انڈسٹری سے ان کا تعلق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…