پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سارہ علی خان نے 50 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا، مداح حیران

datetime 13  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے چیلنج، یعنی وزن کم کرنے کی کہانی مداحوں سے شیئر کی۔انہوں نے 96 کلو وزن سے 45 کلو وزن کم کرنے تک کے سفر کو نہایت عزم اور محنت کے ساتھ مکمل کیا۔ایک پرانے انٹرویو میں سارہ نے بتایا کہ کس طرح موٹاپے نے ان کی صحت اور خود اعتمادی کو متاثر کیا اور انہوں نے اسے شکست دینے کے لیے کیسی جدوجہد کی۔سارہ علی خان نے انٹرویو میں بتایا،میں صرف موٹی نہیں تھی، میں نے وزن کی مشین توڑ دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹاپے کی وجہ سے خود کو نیچے گرانا آسان ہوتا ہے، لیکن یہ نقصان دہ سوچ ہوتی ہے۔سارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے ہمیشہ اپنے وزن پر دھیان دینا پڑتا ہے کیونکہ یہ صرف ظاہری شکل پر نہیں بلکہ ہارمونی نظام پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

سارہ نے بتایا کہ انہیں اپنا وزن کم کرنے کی تحریک ہدایتکار کرن جوہر سے ملی، جنہوں نے انہیں فلم کی آفر دیتے وقت کہا کہ وہ اپنا آدھا وزن کم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزن کم کرنا صرف خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔سارہ نے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے کارڈیو، مشقوں اور صحت مند خوراک کا سہارا لیا۔انہوں نے ان لوگوں کو مشورہ دیا جو موٹاپے کا شکار ہیں کہ وہ اپنی خوراک اور صحت پر نظر رکھیں، کیونکہ یہ صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…