جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

19 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر لائیو خودکشی کرلی

datetime 3  جنوری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 19 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر انکور ناتھ نے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لائیو خودکشی کے اس واقعے کے وقت کم از کم 21فالوورز آن لائن تھے جنھوں نے یہ منظر براہ راست دیکھا، لیکن وہ اسے بچانے کیلئے بروقت کوئی اقدام کرنے سے قاصر تھے۔لائیو اسٹریمنگ کے دوران جب انکور ناتھ نے خودکشی کی باتیں شروع کیں تو کچھ فالوورز نے حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کی کوشش بھی کی اور چند مقامی لوگ رائے پور سے 150کلومیٹر دور نواگڑھ قصبے میں اس کے گھر بھی پہنچے تاہم انہوں نے گھر کو اندر سے بند پایا۔

لوگوں کے پہنچنے پر پڑوسیوں نے انکور کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں وہ پھانسی سے لٹکی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو فوری طور پر قریبی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انکور کے انسٹاگرام فالوورز میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو بے بس محسوس کر رہا ہے کیونکہ وہ اسے ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا اور اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ اسے بچانے کیلئے اس تک کیسے پہنچے جبکہ ایک اور فالوور نے بھی انکور کو فون کال کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

لواحقین نے پولیس کو بتایا ہے کہ انکورناتھ سوشل میڈیا پر بہت مصروف رہتی تھی اور اکثر ایسی ریلیز اور ویڈیوز پوسٹ کرتی تھی جس پر بہت ویوز آتے۔ پولیس انفلوئنسر کی دماغی حالت کو سمجھنے کیلئے اس کے موبائل فون کی جانچ کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان انفلوئنسر محبت میں دل ٹوٹنے کی وجہ سے بہت زیادہ غمگین تھی جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔لڑکی کے والدین حیدرآباد میں کام کرتے ہیں، اور وہ ریاست کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 150 کلومیٹر دور نواگڑھ قصبے میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…