بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی فلم ‘شعلے’ کے اے آئی ورژن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جدید دور کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے نہ صرف نیا مواد تخلیق کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں بلکہ موجودہ مواد کو بھی تخلیقی طور پر تبدیل کرنے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔ اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ‘شعلے’ کے مقبول مناظر میں مزاحیہ اور حیرت انگیز تبدیلیاں کی گئیں، جن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم میں گبر سنگھ، ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کے بجائے انہیں گلے لگا لیتا ہے، ٹھاکر کے کٹے ہوئے ہاتھ واپس آ جاتے ہیں، بسنتی ڈاکوؤں کی بجائے کتوں کے سامنے ناچتی ہے، اور جیا بچن کے ہاتھ میں ماچس کی تیلی کی جگہ سگریٹ دکھائی گئی ہے، جسے وہ پیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے اسے اے آئی کی طاقت کے غلط استعمال کا نمونہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ یہ وہ ‘شعلے’ ہے جسے وہ دیکھنا پسند کریں گے۔ایک بھارتی صارف نے اے آئی کی طاقت کو خطرناک اور مستقبل کیلئے خطرہ بھی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 15 اگست 1975 کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ‘شعلے’ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے یادگار کردار ادا کیے تھے۔ خاص طور پر گبر سنگھ کا کردار، جو امجد خان نے ادا کیا، انہیں عالمی شہرت دلانے کا باعث بنا اور آج بھی وہ اپنے اس ہی کردار کیلئے مشہور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…