بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترپتی ڈمری نے شہرت میں شاہ رخ، دپیکا اور عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی خوبرو اداکارہ ترپتی ڈمری نے بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔انٹرٹینمنٹ رینکنگ اور انفارمیشن کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے 2024 کیلیے سب سے مشہور ہندوستانی فلمی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ترپتی ڈمری نے حیرت انگیز طور پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ سمیت تفریحی دنیا کی کچھ مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔

انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹین شخصیات میں ترپتی ڈمری کے بعد، دوسرے نمبر پر دیپیکا پڈوکون، ایشان کھتر، شاہ رخ خان اور سوبھیتا دھولی پالا رہے، جبکہ شروری واگھ، ایشوریہ رائے اور سمانتھا روتھ پربھو بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں عالیہ بھٹ اور پربھاس نے نویں اور دسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔آئی ایم ڈی بی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ناموں کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ”انتظار ختم ہوگیا! 2024 کے سب سے مشہور ہندوستانی ستارے پیش کررہے ہیں، جنھوں نے آئی ایم بی ڈی سرچ میں ہماری اسکرینوں کو روشن کیا۔ کیا آپ کے پسندیدہ ستاروں نے اس فہرست میں جگہ حاصل کی؟”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…