اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے نزدیک دوستی ضروری، شادی بیکار کام ہے: جاوید اختر

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ میرے نزدیک دوستی ضروری ہے، شادی تو بیکار کام ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ ہر رشتے کی بنیاد باہمی احترام ہے، شادی ایک تصور ہے، میں اور شبانہ شادی شدہ ہونے سے پہلے ایک اچھے دوست ہیں، میں نے شبانہ سے 1984ء میں اس وقت شادی کی جب میری پہلی اہلیہ ہنی ایرانی سے شادی کو 5سال گزرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور شبانہ کی شادی بڑی مشکل سے ہوئی ہے، ہم دوست ہیں اور ایک شادی کیلئے میرے نزدیک دوستی زیادہ ضروری ہے، شادی وادی تو بیکار کام ہے، شادی صدیوں پرانی روایت ہے یہ وہ پتھر ہے جو صدیوں سے پہاڑوں سے لڑھک رہا ہے اور جیسے ہی یہ پہاڑ سے نیچے آتا ہے بہت سی کائی، کچرا اور گوبر جمع کرلیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک لفظ بیوی اورشوہرکے معنی مختلف ہیں، دو افراد جو کسی بھی جنس سے ہوں اگر ایک دوسرے کا احترام نہ کریں تو وہ ایک ساتھ کیسے خوش رہ سکتے ہیں، شادی جیسے رشتے کو باہمی احترام، غور و فکر اور ایک دوسرے کو جگہ دینے کی ضرورت ہے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ان کے شریک حیات سمیت ہر شخص خود ایک انسان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بات یقینی ہے عزت کے بغیر محبت ایک دھوکا ہے، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ایک آزاد عورت، اپنے عزائم، کاروبار اور اپنی رائے کے ساتھ زیادہ آسان نہیں ہوتی، آپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ جو شخص آپ کے ساتھ رہ رہا ہے آپ کا غلام نہیں ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…