جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اور پاکستانی فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے، فہد مصطفی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ سیاست کو فن سے علیحدہ رکھ کر پاک بھارت فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ پاک بھارت اور ان کے لوگ ایک جیسے ہیں پاکستان کے ڈرامے بھارت میں دیکھے اور پسند کئے جاتے ہیں ،اسی طرح بھارت کی فلمیں پاکستان میں بیحد پسند کی جاتی ہیں۔فہد مصطفی نے پاک بھارت کے فنکاروں کے درمیان ایک ساتھ کام کرنے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے تو بہت مزہ آئے گا اور دونوں ملکوں کے فنکاروں کا فائدہ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اگر کسی کو مل کر کام کرنا ہو تو انڈیا یا پاکستان سے باہر کسی تیسرے ملک میں جاکر شوٹنگ کرنی پڑتی ہے تاہم اگر ساتھ کام کرنے کی اجازت مل جائے تو تیسرے ملک جاکر شوٹنگ نہ کرنی پڑے۔اداکار نے کہا کہ کبھی میں کبھی تم کی پروڈکشن نیٹ فلکس یا کسی عالمی پلیٹ فارم جیسی تھی ہمارے پر بیشک کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا مگر اس ڈرامے سے ہم نے ثابت کیا کہ ہم بھی عالمی سطح پر کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد ہی پاکستان کے فنکاروں کو بھی نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…