جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عاطف اسلم کے ساتھ میرا روحانی تعلق ہے،اداکارہ ماہرہ خان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ماہرہ خان نے ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔

میزبان نے اداکارہ سے ہمایوں سعید، شاہ رخ خان، فہد مصطفیٰ اور عاطف اسلم کے حوالے سے پوچھا جس پر ماہرہ نے کہا کہ شاہ رخ ایک سپر اسٹار ہیں لیکن وہ ہمیشہ آپ کو خاص محسوس کریں گے، اگر وہ کال یا میسج پر مصروف ہیں تو وہ آپ سے بات کرنے کو یقینی بنائیں گے، یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں۔

ماہرہ نے ہمایوں سعید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں بچہ قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت نفیس شخص ہیں اور وہ دل سے بچے کی طرح ہیں۔اداکارہ نے فہد مصطفیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اداکار میں مزاح کی خشک حس ہے، وہ بریٹش حس مزاح رکھتے ہیں جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ماہرہ خان نے ساتھی اداکار عاطف اسلم کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ان کے ساتھ بہت روحانی تعلق رکھتی ہیں، ہم دونوں کی زیادہ بات نہیں ہوتی لیکن جب بھی عاطف بات کریں گے تو وہ اندرونی سکون اور خیریت کے بارے میں پوچھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…