جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ لکھا جائے، طلاق ہوچکی تھی، بشری اقبال فتوی سامنے لے آئیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مرحوم سکالر عامر لیاقت کی سابق و پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال نے مختلف دینی علما و مدارس سے حاصل کئے گئے فتووں کو شیئر کرتے ہوئے میڈیا اور صحافیوں سے التجاء کی ہے کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ لکھیں۔ڈاکٹر بشری اقبال نے سوشل میڈیا پر مختلف علما اور دینی مدارس سے حاصل کئے گئے فتووں کو شیئر کرتے ہوئے قانونی نوٹس میں میڈیا اور صحافیوں کو متنبہ کیا کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ لکھنا بند کریں۔

انہوں نے نوٹس میں بتایا کہ تفتیش اور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوی نہیں تھیں،ان کے مطابق نادرا میں بھی دانیہ شاہ کا مرحوم کی بیوی کے طور پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ان کا نکاح نامہ بھی نہیں، اسلامی شریعہ قوانین سمیت ملکی قوانین کے تحت دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی اہلیہ ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ نوٹس کے مطابق علاوہ ازیں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک کیں جس سے ان پر فوجداری مقدمات بھی دائر ہیں، اس لئے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ لکھنا، کہنا اور سمجھنا بند کیا جائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا اور سوشل میڈیا والے معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے دانیہ شاہ کو اب عامر لیاقت کی بیوہ لکھنا بند کریں گے۔

انہوں نے پوسٹ میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں عامر لیاقت کے حوالے سے بیان دیا گیا تھا کہ دانیہ ملک جسم فروش تھیں اور انہیں شادی کے بعد اس بات کا علم ہوااور اب انہوں نے انہیں ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ڈاکٹر بشری اقبال نے عامر لیاقت کی مذکورہ پوسٹ کو جواز بناکر مختلف دینی مدارس اور علماء سے فتوے بھی حاصل کئے کر کے شیئر کئے۔فتووں کے مطابق اگر مذکورہ بیان خود عامر لیاقت نے دیا ہے اور اس بات کے شواہد موجود ہیں تو پھر ان کے بیان کے مطابق ان کی دانیہ شاہ سے طلاق بائن ہوگئی۔بشری اقبال نے مذکورہ فتووں کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ علماء اکرام کی جانب سے جاری فتوئوں میں بھی عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…