پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

”میں مزہ چکھ چکی ہوں”، مدیحہ امام کا بیرون ملک شادی کرنے والوں کو اہم مشورہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے آج کل کے لڑکے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے انڈسٹری سمیت اپنی شادی اور نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔دوران پوڈکاسٹ میزبان فیصل قریشی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ امام نے کہا کہ ‘میرا نصیب تھا اس لیے میری شادی ہوگئی لیکن اب میں مزہ چکھنے کے بعد اپنے دوستوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ بیرون ملک شادی نہیں کرنی چاہیے۔

 

اداکارہ مدیحہ نے کہا کہ ‘بیرون ملک مقیم کسی شخص سے شادی کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ جو لڑائیاں دو لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر دو تین جملوں میں ختم کر سکتے ہیں وہی لڑائیاں اگر موبائل فون پر ہوں تو ایک سے دو ہفتے بڑھ جاتی ہیں جو کہ بہت مشکل ہے’۔انھوں نے کہا کہ’اگرچہ یہ کہتے ہیں اگر دو لوگوں کے درمیان فاصلہ ہو تو چاہت زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسی چاہت معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس چاہت سے کہیں زیادہ دونوں کے درمیان لڑائیاں ہو جاتی ہیں’۔

مدیحہ امام نے مزید کہا کہ لیکن پھر ہم نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنا تعلق ایسا رکھیں کہ لڑائیاں نہ ہوں تاکہ دور رہتے ہوئے وہ بھی اپنا کام کرسکیں اور میں بھی۔یاد رہے کہ اداکارہ کو شادی کے بعد شوہر موجی بسر کے مذہب اور ملک کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…