لاہور (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے دوری کے دوران ”نفسیات” میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق وینا ملک کا کہنا ہے کہ میڈیا سے بریک کے دوران انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا، وینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہارورڈ میڈیکل سکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔
اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔