جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سلمان خان نے موت کی دھمکیوں کے باوجود فلم’سکندر’کی شوٹنگ شروع کردی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے آنیوالی فلم ‘سکندر’کی شوٹنگ شیڈول کے مطابق شروع کر دی ہے حالانکہ انہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے موت کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 22اکتوبر کو بغیر کسی تاخیر کے پنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اداکار اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کو پورا کرنے کیلئے مکمل پرعزم ہیں،سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک ذرائع نے بتایاسلمان اپنے پراجیکٹس کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے بگ باس 18کی شوٹنگ سخت سیکورٹی میں کی اور اب وہ سکندرکی شوٹنگ بھی بغیر کسی رکاوٹ کے کر رہے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ سلمان خان اگلے ہفتے تک شوٹنگ جاری رکھیں گے، تاکہ دیوالی تک شوٹنگ مکمل کی جا سکے۔سکندرکی ہدایتکاری اے آر مروگادوس کر رہے ہیں اور پروڈکشن ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے ہو رہی ہے۔

یہ فلم 2025ء کی سب سے متوقع فلموں میں شامل ہے جس میں راشمیکا مندنا، سنیل شیٹی اور کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، فلم 30مارچ 2025ء کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔حال ہی میں سلمان خان نے اپنی حفاظت کے لیے ایک نئی نسان پیٹرول ایس یو وی دبئی سے درآمد کی ہے جس کی قیمت تقریبا 2,40,000ڈالر ہے، یہ گاڑی بلٹ پروف آرمز اور جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…