ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر ایک کروڑ انعام کا اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کرنی سینا نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنیوالے کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھتریہ کرنی سینا نامی تنظیم کے صدر راج شیکھاوت نے ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں بند لارنس بشنوئی کو جو بھی پولیس اہلکار انکانٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ اپنی تنظیم کے سابق صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو 5دسمبر 2023ء میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے گھر میں داخل ہوکر گوگامیڈی کو قتل کیا ہے۔واقعے سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوگامیڈی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…