اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان لائیو شو میں بابا صدیقی کو یاد کرکے رو پڑے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریئلٹی شو ”بگ باس” کی شوٹنگ کے دوران اپنے مرحوم دوست بابا صدیقی کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور یہ خبر جیسے ہی سلمان خان تک پہنچی وہ بگ باس کے ایپی سوڈ کی شوٹنگ درمیان میں ہی رکوا کر فوراً وہاں سے روانہ ہوگئے تھے۔سلمان خان اپنے قریبی دوست بابا صدیقی سے ہمیشہ کیلیے بچھڑ جانے کا دکھ بگ باس کی میزبانی کے دوران اس ہفتے کی قسط میں بھی نہ چھپا سکے۔

اور بابا صدیقی کی یاد میں ان کی نم آنکھیں مداحوں سے پوشیدہ نہ رہ سکیں۔بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سلمان خان چند ہفتے بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دیں گے۔ لیکن سلمان نے شوٹنگ جاری رکھی ہیں اور اس ہفتے میں بگ باس کے خصوصی ایپی سوڈ ” ویک اینڈ کا وار” کی میزبانی کرتے دکھائی دیے۔

شو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ ”وہ اس وقت کسی سے بھی ملنا نہیں چاہتے اور اس دن وہ سیٹ پر بھی نہیں آنا چاہتے تھے”۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ”میرا آپ سب سے بھی ملنے کا آج دل نہیں تھا، لیکن کام ہے کیا کریں، اور کام تو کرنا ہی ہوتا ہے”۔سلمان خان کے یہ الفاظ صرف بگ باس کے کھلاڑیوں کو سمجھانے کیلیے نہیں تھے بلکہ ان کے دلی جذبات کی عکاسی بھی کر رہے تھے جن سے وہ گزشتہ ایک ہفتے سے گزر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…