ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔بالی ووڈ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے سلمان خان کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن این سی پی کے سابق رکن پارلیمنٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کیلیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔دریں اثناسلمان خان نے اپنے بگ باس 18کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔