جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکار وویک اوبرائے کی بشنوئی کمیونٹی کی تعریف پر مبنی ویڈیو وائرل

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی بشنوئی کمیونٹی کے بارے میں ایک گفتگو آن لائن سامنے آنے کے بعد وائرل ہوگئی ہے، جس میں وویک اوبرائے بشنوئی کمیونٹی کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو لارنس بشونئی کی جانب سے سلمان خان کو دھمکی دینے کے دوران سامنے آئی ہے۔وویک اوبرائے کی یہ گفتگو گزشتہ برس کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہر گھر میں بشمول میرے گھر پر ہم گائے کا دودھ بچوں کو پلاتے ہیں، دنیا میں صرف ایک کمیونٹی بشنوئی ہے جو ہرن کے مرنے پر اسکے بچوں کو اپنی گود میں لے لیتی ہیں اور بالکل اپنے بچوں کی طرح دودھ پلاتی ہیں، آپکو دنیا میں کہیں بھی ایسے لوگ نہیں ملیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے 1998 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران راجستھان میں سیاہ ہرن کے شکار کے دوران دو ہرن مارے تھے جس پر انھیں پانچ برس کی سزا بھی ہوئی تھی۔ سیاہ ہرن کو بشنوئی قوم میں مقدس سمجھا جاتا ہے اور لارنس بشنوئی اسی قوم سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ گزشتہ چھ برسوں سے سلمان خان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…