جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

”انکل نہ کرو پلیز”، توبہ توبہ گانے کے سنگر نے چاہت فتح علی کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا نے مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان کی جانب سے حال ہی میں”توبہ توبہ”گانا ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا دراصل مقبول بالی وڈ گانے توبہ توبہ کی نقل ہے جو کہ معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا نے گایا ہے۔

بالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو کہ ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا۔ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی تو اس پر بھارتی گلوکار کرن اجولا بھی ردعمل دئیے بغیر نہ رہ سکے۔کرن اجولا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انکل نہ کرو پلیز اور ساتھ ہی گلوکار نے ہاتھ جوڑنے اور رونے کی ایموجی بھی شیئر کی۔کرن اجولا کی جانب سے کمنٹ کرنے پر پوسٹ وائرل ہوگئی اور بڑی تعداد میں صارفین نے کرن اجولا کے کمنٹ کو لائیک کیا اور پوسٹ پر تبصرے کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…