اسلام آباد (نیوزڈ یسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔شاہ رخ خان اور بابا صدیقی کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے، لیکن اس کے باوجود شاہ رخ نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی، جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔
اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کے قتل کیس اور سیاست سے خود کو دور رکھنے کے لیے جنازے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔