جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

آریان خان میری ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے تھے، اننیا پانڈے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اننیا پانڈے حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن آزادی کے موضوع پر مبنی ہے۔

اس فلم کی حال ہی میں پروموشنل ویڈیو کے موقع پر اننیا پانڈے نے انکشاف کیا کہ ایک بار انکے دوست اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کیا تھا کہ وہ انکی ذاتی ولاگز لیک کر دینگے۔ نیٹ فلیکس انڈیا کی جانب شیئر کی گئی ویڈیو میں اننیا، سی ٹی آر ایل کے ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانے کامیڈین تنمے بھٹ کے ساتھ اس فلم کے بارے میں گفتگو کی۔

اننیا کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن میں کیا کرتی اور کیا کھاتی ہیں اسے ریکارڈ کیا کرتی ہیں، لیکن اسے کہیں بھی پوسٹ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے فوٹو بوتھ پر اب بھی موجود ہے، جبکہ میرے ساتھ سوہانہ اور شنایا بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتی تھیں۔ ایک بار آریان نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر ہم نے اسکے لیے کام نہ کیا تو وہ انہیں لیک کردے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…