اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

شازل شوکت کا لائیو شو میں اظہارِ محبت اور شادی کا اعلان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ شازل شوکت نے لائیو شو کے دوران اظہارِ محبت کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے، جس سے بے پناہ محبت کرتی ہوں۔میزبان کے اصرار پر اداکارہ نے بتایا کہ اس شخص کو ‘بے بی’ کہہ کر مخاطب کرتی ہوں اور دورانِ شو انہوں نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ‘بے بی آئی لو یو’ کا نعرہ بھی لگایا۔

لائیو شو کے دوران شازل شوکت کا یہ بے باک انداز دیکھ کر میزبان نے کہا کہ جس طرح آپ نے لائیو شو میں اظہارِ محبت کیا ہے لگتا ہے چند مہینوں میں شہنائیاں بجنے والی ہیں، جس پر اداکارہ خاموش رہیں اور انہوں نے اثبات میں اپنا سر ہلا کر ہامی بھری۔شازل شوکت نے اس موقع پر اس خاص شخص کی خوبیاں بھی بیان کیں اور بتایا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے، مجھے اس کی یہی ادا بے حد متاثر کرتی ہے، اس کی جانب متوجہ کرتی ہے کہ وہ ناصرف اپنے اردگرد بلکہ میرے اردگرد موجود تمام افراد کی عزت کرتا ہے اور سب کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…