اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی وڈ کے امیر ترین شخص کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 13ہزار کروڑ ہے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ انڈسٹری کے امیر ترین افراد کی فہرست مرتب کی جائے تو سب سے پہلا نام ہمارے ذہنوں میں شاہ رخ خان اور بگ بی امیتابھ بچن جیسی شخصیات کا آتا ہے۔لیکن آپ کو جان کر یقیناً حیرت ہوگی کہ بالی وڈ کی امیر ترین شخصیت کوئی اداکار نہیں بلکہ ‘پان سنگھ تومر’،’ تھینک یو’، ‘ مرد کو درد نہیں ہوتا’ سمیت کئی کامیاب فلمیں بنانے والے پروڈیوسر رونی اسکریو والا ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری رپورٹ میں رونی اسکریو والا کو بالی وڈ کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔رپورٹ میں رونی اسکریو والا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.55 بلین ڈالر یعنی تقریباً 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رونی بھارتی سنیما سے منسلک وہ واحد ارب پتی ہیں جن کی جائیداد کی مالیت 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے ۔اس فہرست میں دوسرا نمبر بھوشن کمار کا ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.2 بلین ڈالر ہے، اس کے بعد آدتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 850 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رونی اسکریو والا ہمیشہ سے ہی اتنے امیر نہیں تھے، رونی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ٹوتھ برش بنانے والے کاروبار سے کیا لیکن 1970 کے بعد بھارت میں سنیما کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے رونی نے ٹیلی ویژن پروڈکشن کمپنی میں 37 ہزار بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد رونی کے پروڈکشن ہاؤس میں کئی کامیاب فلمیں تیار کی گئیں۔2012 میں رونی نے اپنی یہ کمپنی ڈزنی کو ایک بلین ڈالر میں بیچ دی جو کہ سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل کہلائی۔ بعد ازاں رونی نے آر ایس وی پی موویز قائم کی اور پھر رونی کی نئی پروڈکشن کمپنی سے بالی وڈ فلم ‘اڑی’ اور ‘کیدر ناتھ’ جیسی فلمیں تیار کی گئیں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…