اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار و اداکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان انتقال کر گئیں۔عدنان سمیع خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی والدہ پرسکون حالت میں فانی دنیا سے رخصت ہوئیں۔

انہوں نے مداحوں اور دوستوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی جب کہ ان کے صاحبزادے گلوکار اذان سمیع خان نے بھی اپنی دادی کے انتقال کی خبر کو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔عدنان سمیع خان نے والدہ کے انتقال سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی بتایا کہ ان کی تدفین کہاں ہو گی۔نورین سمیع خان کے 1947 میں پیدا ہوئیں اور 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔نورین سمیع خان کے آبائو و اجداد کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تھا، تاہم وہ برطانیہ میں پلی بڑھیں اور انہوں نے ایئر فورس کے اہلکار ارشد سمیع خان سے شادی کی جو بعد میں پاکستانی سفیر اور وفاقی سیکریٹری خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز رہے۔

عدنان سمیع خان کے والد ایئرفورس میں خدمات سر انجام دینے کے بعد بطور سفیر بھارت سمیت 14 ممالک میں تعینات رہے جب کہ وہ صدر مملکت کے اے ڈی سی سمیت وزرائے اعظم کے چیف پروٹوکول افسر اور سیکریٹریز کے عہدے پر بھی براجمان رہے۔عدنان سمیع خان کے والد 67 برس کی عمر میں 2009 میں جب کہ والدہ 77 برس کی عمر میں اب انتقال کر گئیں۔گلوکار کے والد کی تدفین وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی تھی، تاہم انہوں نے والدہ کی تدفین کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔عدنان سمیع خان کی والدہ کے انتقال پر پاکستان سمیت بھارت کی شوبز شخصیات اور مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…