بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

مقامی زبان میں بنی فلم نے” استری 2”کومات دے دی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی باکس آفس پر استری 2 نے تہلکہ مچادیا تھا لیکن مقامی زبانی میں بنی ایک غیرمعروف فلم نے منافع کمانے میں اس سے بھی آگے نکل گئی۔استری 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی تھی اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بنی تھی، تاہم راج کمار راؤ کی فلم کالکی 2898 اے ڈی کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی تھی جو 2024 میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرنے والی واحد بھارتی فلم ہے۔تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ ان دنوں میں سے کوئی بھی فلم اس سال بھارتی سنیما میں سب سے زیادہ منافع بخش فلم نہیں ہے، اس کے بجائے صرف 3 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ بننے والی مختصر ملیالم فلم نے منافع کے لحاظ سے دونوں ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ملیالم فلموں میں ایک نئی رومانوی فلم ‘پریمالو’ بھی ہے جو 3 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی جبکہ اس میں نئے اداکار شامل ہیں، تاہم ‘پریمالو’ اس نہایت متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4500 فیصد منافع حاصل کرتے ہوئے 136 کروڑ بھارتی روپے روپے کمائے۔گریش اے ڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘پریمالو’ میں سنگیت پرتاپ، شیام موہن، میناکشی رویندرن، اکھیلا بھارگوان، میتھیو تھامس اور الطاف سلیم کے ساتھ نسلین غفور اور ممیتھا بیجو نے کام کیا ہے۔

اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی پریمالو نے متعدد پلیٹ فارمز پر ڈیبیو کیا، اپریل میں، اس کا پریمیئر ڈزنی ہوٹ اسٹار پر ملیالم، ہندی اور تامل زبان میں ہوا جبکہ تیلگو زبان میں فلم آہا پر دستیاب تھی۔خیال رہے کہ ملیالم سنیما کے لیے یہ سال کافی اچھا رہا، اس انڈسٹری کی فلموں کو ناصرف ناقدین نے سراہا بلکہ تجارتی لحاظ سے بھی ملیالم فلمیں کامیان رہیں اور یہ ان کے لیے سنہری سال رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…