ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

جویریہ عباسی کے اپنے دوسرے شوہر سے متعلق حیران کْن انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کْن انکشافات کردیے۔حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اس جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق بات کی۔عدیل حیدر نے کہا کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ عباسی کو دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی مجھے وہ پسند آگئی تھیں، اْس وقت مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے رضامند کرنے میں مجھے تین سال لگے۔عدیل حیدر نے کہا کہ سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے ہماری شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم نے بہت پہلے ہی شادی کرلینی تھی۔جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اْن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی اور سابقہ اہلیہ سے اْن کے بچے بھی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میرے اور عدیل کے درمیان بیٹی عنزیلہ کی شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میرے لیے سب سے پہلی ترجیح بیٹی کی شادی تھی، بیٹی کی شادی کے بعد ہی میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔

اْنہوں نے کہا کہ اس ڈھائی تین سال کے عرصے میں عدیل مسلسل شادی کی پیشکش کرتے رہے لیکن میں انکار کرتی رہی اور جب میں راضی ہوئی تو عدیل نے نخرے دکھائے لیکن بالآخر ہماری شادی ہوگئی۔جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ ہم نے رواں سال مارچ میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں نکاح کیا اور اب ہماری شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…